jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایشین گیمز،پاکستان اور بنگلادیش (آج)سیمی فائنل میں Èمنے سامنے Èئیں گے

بنگلادیش حالیہ میچز میں مستقل مزاج کارکردگی کے باعث پراعتماد ہوگا، رپورٹ

نشین (این این آئی)ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش (آج)جمعرات کو نشین میں مدمقابل ہوں گے۔کوارٹر فائنل کی طرح بارش کی صورت میں اگر میچ نہ ہو سکا تو بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گاتاہم میچ کے روز موسم خوشگوار اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی ہے اس لیے مکمل مقابلے کی توقع کی جارہی ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا،بنگلادیش حالیہ میچز میں مستقل مزاج کارکردگی کے باعث پراعتماد ہوگا۔اس کی بیٹنگ میں تنزید حسن اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ توحید ہردوئے بھی عمدہ فارم میں ہیں۔ ٹیم کو لٹن داس کی قیادت میں مضبوط ٹاپ Èرڈر سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان اننگز کا مضبوط Èغاز کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ حسن نواز اور عثمان خان مڈل Èرڈر و نچلے نمبروں پر جارحانہ بیٹنگ کے لیے موجود ہیں،معاذ صداقت، صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی بیٹنگ میں موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔بولنگ میں بنگلادیش کو تجربے کی برتری حاصل ہے جہاں رشاد حسین، نسوم احمد، مہدی حسن اور مصدق حسین اسپن کا شعبہ سنبھالیں گے۔پاکستان کو سفیان مقیم اور ابرار احمد سے امیدیں ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More