معروف ناول نگار رضیہ بٹ کی 14ویں برسی(کل) منائی جائے گی
رضیہ بٹ نے کل 51 ناول اور 350 کہانیاں تحریر کیں، بچھڑے لمحے ان کی سوانح عمری ہے
جہانیاں(این این آئی) معروف ناول نگار رضیہ بٹ کی 14ویں برسی(کل)4اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی۔رضیہ بٹ 19 مئی 1924ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔گھریلو اور رومانوی ناولوں کی ملکہ کہلانے والی رضیہ بٹ نے 1940ء کے عشرے میں لکھنا شروع کیا۔ رضیہ بٹ کی کہانیوں میں حقیقت کی تلخ سچائیوں کا عنصر ایک مثبت انداز میں موجود ہے جو معاشرتی ناہمواریوں اور اداس لمحوں کا تاثر نمایاں کرتا ہے۔ زندگی کے چلتے پھرتے کرداروں اور الفاظ کی اثر انگیزی کے سبب رضیہ بٹ کے ناول بہت مشہور ہیں۔رضیہ بٹ نے کل 51 ناول اور 350 کہانیاں تحریر کیں۔ بچھڑے لمحے ان کی سوانح عمری ہے۔وہ طویل علالت کے بعد 4 اکتوبر 2012ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں اور اپنے آبائی شہر وزیر آباد میں آسودہ خاک ہوئیں۔