jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

معروف اداکارسلیم ناصرکی 37ویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی

لاہور( این این آئی)صدارتی تمغہ یافتہ معروف اداکارسلیم ناصرکی 37ویں برسی 19اکتوبر کو منائی جائے گی ۔سلیم ناصر15 نومبر1944 کوپیداہوئے،انہوں نے کرداری نگاری کے دوران اپنے آپ کوایک ورسٹائل فنکار کے طورپرمنوایا۔ٹیلی وژن پر شہرت کے جھنڈے گاڑنے سے پہلے سلیم ناصرشوبز کے دوجریدوں کی اشاعت سے وابستہ رہے جبکہ سرکاری ملازمت سے بھی منسلک رہے جس کو بعد میں انہوں نے فن کی خاطر انہیںخیر باد کہہ دیاتھا۔سلیم ناصرنے فنکارانہ کیریئرکے آغازمیں کچھ دیگرڈراموں میں کردار نگاری کی مگر ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھانے ان کی شہرت کو بامِ عروج بخشا،آنگن ٹیڑھا میں سلیم ناصر نے گھریلو ملازم اکبر کا کردارادا کیا تھا۔سلیم ناصر نے ڈرامہ سفید سایہ،جھوک سیال،زنجیریں،جزیرہ، دستک، ان کہی، آخری چٹان،جانگلوس،بندش اورنشانِ حیدر(کیپٹن سرور شہید)میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ڈرامہ آخری چٹان میں سلیم ناصرنے سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کا کرداراداکیاجوآج بھی ان کے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش ہے۔سلیم ناصر نے 10 فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں ایک پنجابی فلم بھی شامل تھی۔19 اکتوبر 1989 کو سلیم ناصرکو دل کا دورہ پڑا جوجان لیوا ثابت ہوا،سلیم ناصرکوان کی فنکارانہ خدمات پرانتقال کے ایک سال بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More