لزبن (اے ایف بی)پرتگال کے ہیڈ کوچ جارج جیسز نے واضح کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اگر چاہیں تو دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ رونالڈو نے حال ہی میں نیشنز لیگ کے کیمپ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔وہ ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہے جبکہ بعد میں انہیں بتایا گیا کہ ڈنمارک کے خلاف بھی وہ ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔اس کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ مناسب وقت پر قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات پرتگالی عوام کے سامنے بیان کریں گے۔جیسز نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ رونالڈو قومی ٹیم میں اپنے سفر کا اختتام اپنی مرضی کے مطابق کریں۔ ان کے مطابق رونالڈو اب بھی ٹیم کے لیے اہم ہیں تاہم ان کی واپسی کا حتمی فیصلہ خود اسٹار فٹبالر ہی کریں گے۔خیال رہے کہ جیسز سعودی کلب النصر میں بھی رونالڈو کے کوچ رہ چکے ہیں۔