ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی ، اے ڈی سی انور کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچگزئی ، مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ ص اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نصیر علی شاہ صاحب اور فوکل پرسن انکروچمنٹ ضلع کوئٹہ محمد آصف کاکڑ کی سرکاری اسکولوں میں قبضہ کے خلاف 2025 میں نواب اکبر خان بگٹی بوائز اسکول سریاب میں پانچ ہزار فٹ زمین واگزار کرائی گئی تھی۔
اس زمین کی مالیت تقریبا 15 کروڑ سے زیادہ ہو گی۔
اس زمین پر موجود گھر کو مسمار کر کے قبضہ اسکول ہیڈ کے حوالے کیا گیا تھا۔
اسی زمین پر اب طلباء کے پڑھنے کے لئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جس سے طلباء کو کمروں کی کمی سے نجات ملے گی۔
قبضہ گرانے اور نئی عمارت کی تعمیر کے کچھ ویڈیوز آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اس احسن کاوش کو علاقے کے عوام، طلباء اور اساتذہ کرام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے حکام بالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
