پسنی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید ممکنہ خطرات کو ناکام بنانے کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے،
اس کارروائی سے دہشتگرد نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے
سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے
