ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کو جدید سسٹم فراہم کیے ہیں، جن میں ایک جدید لیزر دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے ’اسپیکٹرو‘ نامی سرویلنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کیا ہے جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے سے آنے والے ڈرونز، خصوصاً شاہد ڈرونز کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کے مطابق، اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنے ’آئرن بیم‘ لیزر دفاعی نظام کا ایک ورژن بھی فراہم کیا ہے جو قلیل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سسٹم اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں لبنان سے حزب اللہ کے حملوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *