لاہور( سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 11کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، آتش بازی کاشانداری مظاہرے کے ساتھ گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی اختتامی تقریب نے پی ایس ایل 11 کو یادگار بنا دیا،سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر آسمان خوبصورت رنگوں سے مزین ہو گیا ۔

گلوکار عاطف اسلم اور گلوکار آئمہ بیگ نے پی ایس ایل اینتھم گاکر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا،معروف گلوکار علی عظمت کی پرفارمنس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھوم اٹھے اور خوب داد دی جبکہ معروف گلوکار عارف لوہار کی پرفارمنس پر بھی شائقین دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔

شائقین کرکٹ فنکاروں کے ساتھ بھنگڑے ڈالتے رہے ۔

تقریب میں اڑتے ہوئے غباروں کے ساتھ جمناسٹک کے شاندار کرتب بھی پیش کیے گئے جسے شائقین نے خوب سراہا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *