کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (آج)پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے تین میچز کی سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے،دوسرا میچ6اور تیسرا اور آخری میچ 9مئی کو طے ہے ،بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد ہوگا

پہلا میچ 12مئی ،دوسرا میچ 14مئی اور تیسرا و آخری میچ 15مئی کو کھیلا جائے گا۔

دریں اثنائ،سیریز کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں نے اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں حتمی مشقیں کیں،دن بھر کی سخت ترین گرمی کے بعد شام کو چلنے والی ٹھنڈی سمندری ہواؤں میں ویمن کرکٹرز نے قدرے سکون کا سانس لیا اور بولنگ، بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھر پور ٹریننگ کی،ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29-2025کا حصہ ہیں،ون ڈے میچز کا آغازدوپہر ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ ٹی ٹونٹی میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان اسکواڈ کی کپتانی فاطمہ ثنا کریں گی،اسکواڈ میں ایک غیر کیپڈ کھلاڑی مومنہ ریاض بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *