jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستانی صارفین ریسٹورنٹس ،ہوٹلز سے خدمات لیتے وقت ڈیجیٹل رسید ضرور حاصل کریں’ پی آر اے

لاہور(بزنس نیوز)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز میں کچن آرڈر، غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوعہ ہوگا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپس میں صارفین کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا۔

تمام فوڈ چینز، ریسٹورنٹس اور کافی شاپ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ صارفین ریسٹورنٹس اور ہوٹلز سے خدمات لیتے وقت ڈیجیٹل رسید ضرور حاصل کریں، کاروباری ادارہ ڈیجیٹل یا کارڈ ادائیگی سے انکار کرے تو شہری شکایت درج کروائیں، صرف ادائیگی کے بعد ہی رسید حاصل کریں، رسید پر کاروباری نام، پتہ اور پی این ٹی این ضرور چیک کریں۔

ڈیجیٹل رسید پر آرڈر کی تفصیل، ٹیکس کی شرح، ٹیکس سے پہلے رقم اور کل رقم درج ہونا لازم ہوگا۔ ڈیجیٹل رسید پر پی آر اے انوائس نمبر اور پی آر اے کیو آر کوڈ بھی موجود ہونا چاہیے،رسید پر درج پی آر اے کیو آر کوڈ کے ذریعے تفصیلات کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صارفین ٹیکس ادائیگی میں شفافیت کیلئے شہری ڈیجیٹل رسید کا حصول یقینی بنائیں۔

ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کی صورت میں شہری پی آر اے کو فوری شکایت درج کرائیں۔ شکایات کیلئے پی آر اے سوشل میڈیا سائٹس، سہولت ایپلی کیشن یا واٹس ایپ 0000772-0343پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More