jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

میگھا کینیڈا روانہ، استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی

کینیڈا میں مختلف شوز میں بھی پرفارم کروں گی، پاکستانی و بھارتی پنجاب کے لوگ محظوظ ہونگے'گلوکارہ

لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ میگھا کینیڈا روانہ ہو گئیںجہاں وہ نامور قوال شاہد علی خان کی جانب سے لیجنڈری گائیک استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کے علاوہ مختلف شوز میں بھی پرفارم کریں گی۔ میگھا نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا میں پنجابی زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو پنجابی گلوکاروں کو سننے کے لئے بیتاب ہوتے ہیں ، طویل عرصے کے بعد کینیڈا جا رہی ہیں اوراطلاعات کے مطابق میری آمد سے قبل ہی وہاں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے جس سے میرا حوصلہ بھی بڑھا ہے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی شوز ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی اور بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے شائقین ان کی پرفارمنس سے محظوظ ہوں گے۔میگھا نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی میرے لئے ہمیشہ باعث حوصلہ رہی ہے۔ موسیقی کے ذریعے پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص اجاگر کرنے کی کوشش جاری رکھوںگی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور ان کے سامنے پرفارم کرنا میرے لئے خصوصی اعزاز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More