کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی ہم آہنگی اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
