کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )محکمہ ریلویز نے ایک اہم فیصلے کے تحت آج بروزہفتے سے بلوچستان سے معطل شدہ ٹرین آپریشن کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صوبے میں ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت اور ٹریک کی کلیئرنس کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت اب کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

حکام نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آج پشاور کے لیے چلنے والی صوبے کی اہم ترین ٹرین ‘جعفر ایکسپریس’ اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گئی ۔

اسی طرح، پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس صبح کے وقت کوئٹہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے، جس سے طویل عرصے سے سفری مشکلات کا شکار مسافروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شیڈول کے مطابق دیگر ٹرینوں کو بھی بتدریج بحال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *