اسلام آباد (بیورورپورٹ)صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر آنر 25کے اغوا کو 40دن مکمل ہوگئے، تاہم 10پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی تاحال رہا نہ ہوسکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر آنر 25کے مالک کے ذریعے بحری قزاقوں سے مذاکرات کر رہی ہے، تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق قزاقوں نے ابتدا میں 10لاکھ ڈالر اور بعد ازاں 40لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا، لیکن مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25پر قبضہ کر کے عملے کے 17افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، 1بھارتی اور 1 میانمار کا شہری شامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جہاز اس وقت صومالی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بحری قزاقوں سے رابطے کے ذریعے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی جبکہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *