jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے اوقات میں ژوب، موسی خیل، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 35 ڈگری، زیارت میں 30 ڈگری اور ژوب میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری، تربت میں 40 ڈگری، نوکنڈی میں 47 ڈگری اور چمن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ علاقوں کے شہریوں کو ممکنہ بارش اور گرم موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More