jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

جولائی 2026میں تنخواہ دار طبقے سے 44ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیاگیا

لاہور( بزنس نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی 2026ء میں تنخواہ دار طبقے سے 44ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا۔

گزشتہ مالی سال کی نسبت تنخواہ دار طبقے نے جولائی 2026ء میں 2ارب روپے زائد انکم ٹیکس دیا۔

گزشتہ سال جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے 42ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا جبکہ جولائی 2024ء میں تنخواہ دار طبقے سے تقریباً 30ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 15.5ارب روپے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول ہوا، جولائی 2026ء میں جائیداد کے تقریباً 90ہزار لین دین ریکارڈ کیے گئے، جولائی 2025ء میں جائیداد کے 60ہزار لین دین ریکارڈ ہوئے تھے، ایک سال میں جائیداد کے لین دین میں 50فیصد اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More