jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے

کوئٹہ(کرئم رپورٹر) کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی میں ایوب خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی کے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت اللہ جاں بحق جبکہ دولت اورالطاف زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ خالق شہید پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More