jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے، جو روٹ

لندن (اے ایف بی)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دوبارہ کپتان منتخب ہونے والے جو روٹ نے کہا کہ دوبارہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، اب زیادہ سمجھدار ہو گیا ہوں۔

جو روٹ نے کہا کہ بیز بال کا انداز پرانا ہو گیا اب صورتحال کے مطابق کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے، محمد عباس کا بہت زیادہ تجربہ ہے۔جو روٹ نے کہا کہ محمد عباس گزشتہ 10 سال میں کانٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More