jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے برآمدی سہولت اسکیم کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی

اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان کسٹمز نے برآمدی سہولت اسکیم (EFS) کے تحت حاصل استثنیٰ کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درآمد شدہ کپڑے کی مبینہ غلط ڈیکلریشن کے معاملے میں مؤثر اقدامات کیے ہیں، جنہیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے باقاعدہ طور پر سراہا ہے۔اپٹما کی جانب سے جاری کردہ […]

ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ریاست کو پشتونوں کی آواز اور ان کے بنیادی، آئینی، سیاسی، معاشی اور قومی حقوق کا مطالبہ سننا ہوگا، ہمیں اس امر پر مجبور نہ کیا جائے […]

آزاد کشمیر میں نئی قیادت، نئے امکانات اور کڑے امتحان کا آغاز

تجزیہ بی این پی آزاد جموں و کشمیر میں طویل سیاسی تعطل کے بعد بالآخر ایک نئی سیاسی صبح طلوع ہوئی ہے۔ قانون ساز اسمبلی نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو ریاست کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ انہیں 30 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار احمد […]

دفاعی خود انحصاری کا نیا باب، پی او ایف واہ سے مضبوط پاکستان کی جانب پیش قدمی

تجزیہ بی این پی پاکستان کی دفاعی خود انحصاری محض ایک صنعتی ضرورت نہیں بلکہ قومی سلامتی، خودمختاری اور مستقبل کی دفاعی حکمت عملی کا بنیادی تقاضا ہے۔ موجودہ عالمی حالات میں وہی ممالک اپنی سلامتی کے تقاضوں کو بہتر انداز میں پورا کر سکتے ہیں جو دفاعی سازوسامان کی تیاری، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق و […]

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات 734 ، لاپتہ افراد کی تعداد 2,498 تک پہنچ گئی

کھٹمنڈو(ویب نیوز)نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات اتوار کی صبح تک بڑھ کر 734 ہو گئی ہیں جبکہ لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد بھی 2,498 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانوی ٹی وی نے نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں پانچویں روز بھی جاری ہیں اور […]

بھارت، سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اغوا اور تشدد کے بعد زندہ جلادیا گیا

چندی گڑھ (ویب نیوز)بھارتی شہر چندی گڑھ میں 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور زندہ جلائے جانے کے تقریبا 8 ہفتے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منجیت کور نے 26 اگست کو چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ […]

یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں37شہری ہلاک،42زخمی

کیف(ویب نیوز )یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔ دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر […]

دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو یہ ہمارے خطے ہی سے ابھرے گا، مسعود پزشکیان

تہران (ویب نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو یہ ہمارے خطے ہی سے ابھرے گا۔تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوت اور عزم سے کھڑی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر کوئی بھی مجبور نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر […]

ایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

تہران(ویب نیوز) ایران میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جس نے ملک میں زلزلہ خیزی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔ تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران ایران میں 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم، […]

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا

کراچی (ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے الوداع کراچی کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More