کوئٹہ، جناح روڈ پر منشیات کے عادی افراد کی بھر مار، خواتین اور بچوں سمیت شہری و تاجر شدید تشویش میں…
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مصروف ترین جناح روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مبینہ طور پر مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہریوں، تاجروں اور بالخصوص خواتین و بچوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جناح روڈ […]
کوئٹہ، مشرقی بائی پاس پہاڑ شین غر سے لاپتہ حمید اللہ کی لاش برآمد
کوئٹہ(کرئم رپورٹر)مشرقی بائی پاس کے پہاڑ ‘شین غر’ سے گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہونے والے شخص حمید اللہ ولد یار محمد کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حمید اللہ پہاڑ پر جڑی بوٹیاں حاصل کرنے گیا تھا جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ واقعے کی […]
کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے
کوئٹہ(کرئم رپورٹر) کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی میں ایوب خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی کے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت اللہ جاں بحق جبکہ دولت اورالطاف زخمی ہوگئے فائرنگ کے […]
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے سات اضلاع میں 17سے 20اگست تک بارش اور آندھی کی پیش گوئی کردی
کوئٹہ(پی ڈی ایم اے)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے سات اضلاع میں 17سے 20اگست تک بارش اور آندھی کی پیش گوئی کردی ۔ پی ڈی ایم اے نے ساتوں اضلاع کی انتظامیہ کیلئے الرٹ جاری کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق 17سے 20اگست تک بلوچستان کے سات اضلاع موسی خیل ،بارکھان، قلات ،ژوب،،موسی خیل ،بارکھان، قلات میں […]
صوبائی حکومت نے انہیں اخوت کے ذریعے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،جہانگیر کاکڑ
کوئٹہ(خ ن) بلوچستان کے کم آمدنی والے گھرانوں، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے انہیں اخوت کے ذریعے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، مالی معاونت کے اقدامات کے لیے 6 ارب کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔یہ بات سیکرٹری خزانہ بلوچستان جہانگیر کاکڑ […]
بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت 6 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب دھماکے سے متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام واقعے کے 6 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا، جس کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے […]
کوئٹہ، پولیس کی مختلف کارروائیاں، چوروں اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار
کوئٹہ(کرائم رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے اشتہاری، مطلوب، کرایہ داری ایکٹ، سنیچرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں سمیت 5 ملزمان جبکہ 26 افغان باشندوں، 19 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ 25 بغیر نمبر کی موٹر سائیکلوں کے […]
بلوچستان کے لوگ ملک کی معاشی ترقی کے ضامن ہیں، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ، کراچی(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و سینیٹرحضرت مولانا عبدالواسع نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ ملک کی معاشی اور کاروباری ترقی کے ضامن ہیں، یہ محبت، اخوت اور بھائی چارے پر یقین رکھنے والے دین دار اور اسلام پسند لوگ […]
سنجاوی میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، بارودی مواد سے تباہ
سنجاوی(نمائندہ خصوصی)سنجاوی میں مسلح افراد نے شارٹ کٹ پولیس چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آج شام تقریبا 10 بج کر 15 منٹ پر مسلح افراد نے شارٹ کٹ پولیس چوکی پر بارودی مواد سے حملہ […]
بلوچستان کے علاقے بسیمہ، کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
بسیمہ(آئی ایس پی آر)بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بسیمہ کیمپ سے تقریبا 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان […]