واشنگٹن(ٹیکنالوجی نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Qualcomm کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹیانو آمون نے کہا ہے کہ 2026 تک AI Agents انسانی زندگی کا اہم حصہ بن جائیں گے اور یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فونز کے استعمال کا انداز مکمل طور پر بدل دے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مستقبل میں AI Systems صارفین کی جانب سے دیے گئے احکامات پر خودکار انداز میں ای میلز، ویڈیوز، خریداری اور دیگر آن لائن کام انجام دیں گے، جبکہ AI Smart Glasses روایتی موبائل فونز کی جگہ لے سکتے ہیں۔
