سوراب پولیس کی مؤثر کارروائی، خطرناک اسلحہ برآمد، دو افراد زیر حراست
سوراب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا،
پولیس حکام کے مطابق کارروائی ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا سدباب کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی و ایس ڈی پی او سوراب بلاول بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی سوراب محمد یونس محمدشہی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سٹی سوراب کی حدود میں ایک مشکوک سفید رنگ کی ٹویوٹا ایگزیو گاڑی کو روک کر تلاشی لی دوران تلاشی گاڑی سے دو ایس ایم جیز، چار میگزین، 105 زندہ کارتوس اور دو بنڈولیز برآمد کیے گئے
جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دو افراد بشیر سناڑی ولد عبدالنبی اور نادر خان ولد محمد حسین قوم سناڑی سکنہ دشت گوران سوراب کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ سمیت تھانہ سٹی سوراب منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
