کوئٹہ(کورٹ رپورٹر)بلوچستان ہائیکورٹ نے سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کو سیشن جج حب کی جانب سے سنائی گئی سزا کو باقاعدہ معطل کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے شہزاد صالح بھوتانی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا تاریخی حکم دیا۔

اعلی عدالت سے ضمانت کی منظوری اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد شہزاد صالح بھوتانی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے باوقار طریقے سے رہا ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

جیل سے رہائی کے بعد کوئٹہ میں واقع بھوتانی ہاس پہنچنے پر سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا، جہاں انہیں رہائی پر مبارکباد دینے کے لیے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، معززین اور خیر خواہوں کا تانتا بندھ گیا۔

اس موقع پر بھوتانی عوامی کارواں کے سینیئر رہنماں، معتبرین اور جوشیلے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھوتانی ہاس میں موجود تھی، جنہوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور اپنے قائد کی رہائی پر شدید مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور اسے حق و انصاف کی بڑی جیت قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *