اسلام آباد (پی آئی ڈی)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت، عوام اور ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،2017 میں ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو چکا تھا، کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی دہشت گردی، سہولت کاری کا ثبوت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مثر حکمتِ عملی اپنائی گئی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ 2017 میں ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو چکا تھا، کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی دہشت گردی، سہولت کاری کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بے بنیاد الزام تراشی کا موثر جواب دیا گیا، وزیرِ اعظم نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی جس کی وجہ سے پاکستانی موقف کو پذیرائی ملی۔عطا تارڑ نے کہا کہ کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی، قتل و غارت میں بھارت ملوث ہے۔