بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لئے مکمل پابندی عائد، متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کی ہدایت
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)حکومتِ بلوچستان نے درختوں کی کٹائی پرایک سال کیلئے مکمل پابندی عائدکردی۔صوبہ بھرمیں محفوظ درختوں کی کٹائی،جمع کرنے اور منتقل کرنے پرپابندی نافذ ہوگی،
محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ جنگلات پابندی بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 کے تحت عائدکی گئی،پابندی1سال یا آئندہ احکامات تک برقراررہے گی،
حکومت نے متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پرعملدرآمدکی ہدایت کردی۔
