کوئٹہ(سٹاف رپورٹڑ )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق، ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر منسوخ کی گئی تھی، تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق، ٹرین سروس کی بحالی سے مسافروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے اور سفر کے لیے پہلے سے بکنگ کروانے والے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ریلوے حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کو ٹرینوں کی آمد و رفت اور شیڈول سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ریلوے اسٹیشنوں اور ہیلپ لائن سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جعفر ایکسپریس کی بحالی سے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریلوے رابطے ایک بار پھر معمول کے مطابق جاری ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *