ژوب،خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں کوئٹہ سے کے پی کیجانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں پیش آیا۔ معاون وزیراعلی بلوچستان نے بھی حادثے میں 40 افراد کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دشوار گزار علاقے کے باوجود امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی حبیب ناصر کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 48 مسافر سوار تھے، جن میں سے 40 جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *