jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

منطقی مذاکرات کیلئے تیار، مسلط کردہ مسترد کرتے ہیں، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (جہان امروز نیوز)ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایران منطقی مذاکرات کیلئے تیار ہے، مسلط کردہ مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ منطق اور عقلیت پر مبنی مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے، دشمن جارحیت اور دھمکیوں سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

غلام حسین محسنی نے کہا کہ اس ناکامی پر دشمن مذاکرات کی میز پر ضرورت سے زیادہ مطالبات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے وقار کو خطرہ لاحق ہوا تو جنگ سے نہیں ڈرتے، اپنے وقار کو بچانے کیلئے لڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More