ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ
واشنگٹن (جہان امروز نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات میں ان افراد سے بات کر رہے ہیں جو اب با […]
دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، اسماعیل بقائی
تہران/اسلام آباد (جہان امروز نیوز)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ وہ […]
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد(جہان امروز نیوز) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔ […]
کوئٹہ، لنک بادینی روڈ پر گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (جہان امروز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمرجنسی سروس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ […]
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے انڈر 18 قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر…
اسلام آباد (جہان امروز نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جاپان میں شیڈول ”مینز انڈر 18 جونیئر ایشیا کپ”کی بھرپور تیاریوں کے لیے قومی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی، نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کی سفارشات پر صدر پی ایچ […]
کچلاک بائی پاس پر ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاون، متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں
کوئٹہ(جہان امروز نیوز)کچلاک بائی پاس پر عوامی شکایات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں اور جرمانے عائد کیے۔ یہ کارروائی ایس پی ٹریفک صدر سرکل عاصم شاہ، ایس ایچ او نیو کچلاک عبدالحئی گرانی اور اے ایس […]
بلوچستان،غیر رجسٹرڈ مدارس کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ، 300 مدارس کی نشاندہی
کوئٹہ(جہان امروز )حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ مدارس میں مبینہ فارن فنڈنگ اور غیر ملکی افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد رجسٹریشن کے عمل کو مزید مربوط اور مثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، صوبے میں تقریبا 300 ایسے مدارس کی نشاندہی ہوئی ہے جو قانونی […]
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر […]
ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی…
کوئٹہ سبی(جہان امروزنیوز)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ، مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شب […]
⭕اسلام آباد میں مذاکرات کے بارے میں رائٹرز کے صحافی کا دعویٰ
🔹 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 🔹 ایران کے وزیر خارجہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔ روس کے پاس مذاکرات میں تعطل ختم کرنے میں مدد کے لیے کچھ تجاویز موجود ہیں۔ 🔹 تہران کے ساتھ […]