jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani
Browsing Category

کوئٹہ

قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی،مختلف واقعات میں 8افراد ہلاک

قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ کے علاقے بدوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد عبیداللہ ولد فضل محمد ، ضیاء الرحمن ولد عبدالبشیر ، ایمل ولد رحیم اور محمد شاہد ولد رحیم کو ہلاک […]

دانہ سر مسافر کوچ حادثے میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے، صوبائی وزیر

لواحقین سے دلی تعزیت، متعلقہ اداروں کو حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے دانہ سر مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دانہ سر کے المناک مسافر کوچ […]

ناگ سے بسیمہ جانے والی ایرانی تیل سے بھری زمباد گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت…

بسیمہ۔۔بلوچستان کے ضلع واشک میں ناگ سے بسیمہ جانے والی ایرانی تیل سے لوڈ ایک زمباد گاڑی وحید موڑ کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے فورا بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی […]

سریاب ریلوے اسٹیشن سے کچلاک تک پیپلز ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل، نئی کوچز 3 سے 4 روز میں کوئٹہ…

پیپلز ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے، گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان کریں گے پیپلز ٹرین سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت، کوئٹہ میں ٹریفک کا دبا بھی کم ہوگا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب ریلوے اسٹیشن […]

کوئٹہ کی خلجی کالونی میں گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے دن دھاڑے چوری کی لرزہ خیز واردات، سیکیورٹی…

خلجی کالونی میں دن دھاڑے گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے چوری کی ایک انتہائی تشویشناک واردات پیش آئی ہے جہاں مسلح چوروں نے کارروائی کے دوران سکول کے سیکیورٹی گارڈ پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واردات میں تین […]

کوئٹہ سے کے پی کے جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے

ژوب،خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں کوئٹہ سے کے پی کیجانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں پیش آیا۔ معاون وزیراعلی بلوچستان نے بھی حادثے میں […]

کوئٹہ،پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روزہ بندش کے بعد بحال، ٹرین سروس دوبارہ شروع

کوئٹہ(سٹاف رپورٹڑ )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق، ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر منسوخ کی گئی تھی، تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا […]

بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لئے مکمل پابندی عائد، متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پرعملدرآمد…

بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لئے مکمل پابندی عائد، متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کی ہدایت کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)حکومتِ بلوچستان نے درختوں کی کٹائی پرایک سال کیلئے مکمل پابندی عائدکردی۔صوبہ بھرمیں محفوظ درختوں کی کٹائی،جمع کرنے اور منتقل کرنے پرپابندی نافذ ہوگی، محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ جنگلات […]

کان مہترزئی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، اے ٹی ایف کا اہلکار جاں بحق، 7 اہلکار زخمی

مولانا عبدالواسع کے اسکواڈ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا کان مہترزئی (نمائندہ خصوصی )ضلع پشین کے علاقے کان مہترزئی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی فورس(اے ٹی ایف)کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ سات دیگر اہلکار زخمی […]

پیٹرولیم مصنوعات سستی، مگر کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کرایے جوں کے توں برقرار

بین الصوبائی اور بین الاضلاعی کوچ سروسز نے کرایوں میں کمی نہ کی، مسافر مہنگے سفر پر مجبور، شہریوں کا فوری مداخلت کا مطالبہ کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پانچ روز گزر جانے کے باوجود صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More