Browsing Category
پاکستان
بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید احمد خان برطر ف کردیا
کوئٹہ(کورٹ رپورٹر )بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے)کے چیئرمین جاوید احمد خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جناب ہاشم خان کاکڑ، جسٹس جناب کامران ملاخیل اور جسٹس جناب نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ […]
گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کی کامیاب آمد، بحری تجارت میں اہم پیشرفت
اسلام آباد،کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چودھری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ پر ایک اور کارگو جہاز کی کامیابی سے لنگر انداز ہونا خطے میں اس بندرگاہ کے بڑھتے ہوئے فعال کردار کی واضح علامت ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق، مال بردار جہاز […]
گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
گلگت(بیورو رپوٹ)گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے انتخابات 2026کیلئے اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد مختلف جماعتوں کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے 36خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے […]
بلوچستان کسٹم اسکینڈل، چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد گودام میں پراسرار آگ، ثبوت مٹانے کا خدشہ
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان کسٹم، جو پہلے ہی چاندی کی اینٹوں کی تبدیلی کے اسکینڈل کی زد میں ہے، اب ایک نئے اور بڑے تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس میں واقع کسٹم ویئر ہاس میں اچانک بھڑک اٹھنے والی ہولناک آگ نے کروڑوں روپے کے ضبط شدہ سامان کو […]
معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی ،یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا، دشمن کو عبرتناک شکست…
راولپنڈی (آئی ایس پی آر)چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ معرکہ حق صرف دو ممالک کے درمیان جنگ نہ تھی بلکہ یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں دشمن کو عبرت ناک شکست دی گئی،شکست خوردہ بھارت نے امریکہ کی سیاسی قیادت کے ذریعے ثالثی […]
گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی منصوبہ ،جی ڈی اے کا 280 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کا اعلان
گوادر(این این آئی)گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان (2025ء تا 2035ء ) کے درمیانی مدتی مرحلے کے تحت گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے تقریباً 280 ارب روپے مالیت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کا مرحلہ وار اعلان کردیا ہے جن کا مقصد گوادر کو ایک عالمی معیار کے جدید، اسمارٹ، ماحول دوست اور معاشی […]
بنوں ،رات گئے پولیس چوکی پر خودکش دھماکا، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
بنوں /لاہور/اسلام آباد(کرائم نیوز)ضلع بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں اب تک شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی۔پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ شہدا میں رحمت ایاز، ثنا اللہ، نیاز علی، صحیب، سعداللہ، […]
ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی۔ بیان کے مطابق 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام […]
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
اسلام آباد (قومی خبر)معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں رہا، ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکا نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر تک معرکہ حق میں تاریخی […]
ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا
تہران/اسلام آباد /واشنگٹن/دو حہ/ماسکو(ویب ڈیسک)ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جو اس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے،مجوزہ منصوبے کے مطابق اس […]