Skip to content
May 31, 2026
تازہ ترین
  • 2027تاریخ کا گرم ترین سال بن سکتا ہے، اقوام متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ
  • الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر زیر حراست، گلگت بلتستان بدر کردیا گیا
  • صدرِ پاکستان نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا
  • پاکستانی حجاج کی شکایات؛ رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات پر اعتراضات
  • سعودی عرب میں وفاقی کانسٹیبلری کے 200 اہلکاروں کی تربیت کا فیصلہ
جہان امروز

  • پاکستان
    • اسلام آباد
  • بلوچستان
    • کوئٹہ
  • دنیا
    • امریکہ
  • کاروبار
  • کالم/ بلاگ
  • تعلیم
  • کھیل
    • کرکٹ
    • فٹ بال
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • ہماری ٹیم
  • آج کا اخبار
سرکاری کے ہسپتال یا بے حسی کے مراکز؟؟؟ تحریر: رشیداحمدنعیم کالم: چشمِ نم rasheednaeem786@gmail.com 03014033622 سرکاری کے ہسپتال یا بے حسی کے مراکز؟؟؟ تحریر: رشیداحمدنعیم ریاست کے کسی بھی نظام کا اصل حسن اُس کے اداروں کے کردار سے پہچانا جاتا ہے اور اداروں میں بھی سب سے زیادہ حساس، نازک اور انسان دوست شعبہ محکمہ صحت کو سمجھا جاتا ہے۔ ایک بیمار انسان جب ہسپتال کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے تو وہ محض دوا لینے نہیں آتا بلکہ اُمید، توجہ، ہمدردی اور تسلی کی تلاش میں آتاہے۔ ڈاکٹر کے چہرے پر موجود شفقت، اُس کے لہجے کی نرمی اور مریض کی بات سننے کا انداز بعض اوقات دوا سے زیادہ اثر رکھتا ہے مگر جب یہی ہسپتال بے حسی، غفلت اور رسمی کارروائیوں کے مراکز بن جائیں تو مریض کے جسم کے ساتھ اُس کی روح بھی زخمی ہو جاتی ہے۔8مئی2026کو راقم الحروف کو بطورِ مریض تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن ضلع قصور جانے کا اتفاق ہوا۔ معمول کے مطابق پرچی بنوائی اور معائنے کے لیے ڈاکٹر کے کمرے میں حاضر ہوا۔ باری آنے پر ڈاکٹر صاحب نے محض اشارے سے مسئلہ پوچھا۔راقم الحروف نے ابھی صرف اتنا کہا تھا کہ ”الرجی ہے“ اور اپنے چہرے کی طرف اشارہ کیا اور سر دکھانے کے لیے تھوڑا سا جھکا مگر ڈاکٹر صاحب چند لمحوں میں نسخہ لکھ چکے تھے۔ نہ یہ پوچھا گیا کہ تکلیف کب سے ہے۔ نہ سابق علاج کے بارے میں استفسار کیا گیا۔ نہ الرجی کا معائنہ کیا گیا۔نہ احتیاطی تدابیر سمجھانے کی زحمت کی گئی اور نہ ہی مرض کی نوعیت جاننے کی سنجیدہ کوشش کی گئی۔ یوں محسوس ہوا جیسے مریض کی کیفیت سننے سے پہلے ہی علاج کا فیصلہ کر لیا گیا ہو۔ یہ سارا عمل چند لمحوں میں مکمل کر لیا گیا۔(سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل کارروائی ملاحظہ فرمائی جا سکتی ہے)۔ راقم الحروف پرچی ہاتھ میں لیے کمرے سے باہر نکلا تو ذہن عجیب سوالات کے حصار میں قید ہو گیا۔ کیا واقعی طب جیسے عظیم اور مقدس پیشے کا تقاضا یہی رہ گیا ہے؟ کیا ایک انسان کی بیماری محض چندسیکنڈ میں سمجھی جا سکتی ہے؟ کیا مریض کی بات مکمل سننا اب معالج کی ذمہ داری میں شامل نہیں رہا؟ اگر تشخیص ہی رسمی انداز میں ہو تو علاج کی افادیت کیسے ممکن ہے؟اصل المیہ صرف یہ نہیں کہ دو گولیاں لکھ دی گئیں بلکہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ایک انسان کو ”انسان“ سمجھنے کی بجائے محض ایک پرچی، ایک نمبر اور ایک اضافی بوجھ تصور کر لیا گیا۔ حالانکہ طب صرف دوا تجویز کرنے کا نام نہیں بلکہ مشاہدے، سوال، تشخیص، توجہ اور نفسیاتی تسلی کا مجموعہ ہے۔ دنیا بھر کی میڈیکل سائنس اِس حقیقت پر متفق ہے کہ درست تشخیص کے لیے مریض کی مکمل ہسٹری لینا بنیادی اصول کی حیثیت رکھتا ہے مگر جب مریض کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی نسخہ لکھ دیا جائے تو یہ محض پیشہ ورانہ غفلت نہیں بلکہ انسانی ذمہ داری سے ”صرفِ نظر“بھی محسوس ہوتی ہے۔بدقسمتی سے ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں یہ رویہ ایک فرد تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک اجتماعی بیماری بن چکا ہے۔ بعض ڈاکٹرز ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے وہ فرائضِ منصبی کی ادائیگی کے لیے نہیں بلکہ وقت پورا کرنے آئے ہیں۔ مریض اُن کے لیے انسان نہیں بلکہ فائلیں بن چکے ہیں۔ نہ چہرے پر مسکراہٹ، نہ لہجے میں نرمی، نہ توجہ، نہ دلچسپی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہسپتال علاج گاہ کم اور وقت گزاری کے مراکز زیادہ بن گئے ہیں۔ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلم ہے کہ ڈاکٹرز پر کام کا دباؤ ہوتا ہے۔سہولیات ناکافی ہیں۔عملہ کم ہے۔ تنخواہوں و وسائل کے مسائل بھی موجود ہیں مگر اِن تمام مشکلات کے باوجود مریض کے ساتھ بنیادی انسانی رویہ اختیار کرنا ہرگز ناممکن نہیں۔ ایک ڈاکٹر اگر دو منٹ مریض کی بات سن لے، اُس کی کیفیت دیکھ لے، چند سوال پوچھ لے اور تسلی دے دے تو آدھی بیماری وہیں ختم ہو جاتی ہے۔یہی وہ مقام ہے جہاں انتظامی نگرانی کی اہمیت سامنے آتی ہے۔ اگر ہسپتالوں میں حاضری، روئیے، تشخیص اور مریضوں سے برتاؤ کا باقاعدہ احتساب ہو تو حالات کافی بہتر ہو سکتے ہیں۔ صرف عمارتیں تعمیر کر دینا، مشینیں مہیا کر دینا یا بجٹ بڑھا دینا کافی نہیں ہوتا۔ اصل چیز انسان ہے اور جب نظام کے اندر بیٹھا انسان اپنی ذمہ داری محسوس کرنا چھوڑ دے تو پورا ڈھانچہ کھوکھلا ہو جاتا ہے۔ اگر ایک ڈاکٹر مریض کو دیکھے بغیر دوا لکھ دے، اُس کی کیفیت جانے بغیر علاج شروع کر دے اور صرف رسمی کارروائی پوری کرے تو پھر سوال صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے نظام کا بن جاتا ہے۔ ایسے عناصر نہ صرف اپنے پیشے کی توہین کرتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرتے ہیں۔ضرورت اِس امر کی ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات صرف کاغذی نہ ہوں بلکہ عملی سطح پر دکھائی دیں۔ دیہی مراکزِ صحت اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں خفیہ انسپکشن کا موثر نظام بنایا جائے۔ مریضوں سے براہِ راست فیڈ بیک لیا جائے۔ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے تاکہ نظام خوف اور سزا کی بجائے احساسِ ذمہ داری پر کھڑا ہو۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹرز کو یاد دلایا جائے کہ اُن کا پیشہ صرف ملازمت نہیں بلکہ عبادت کا درجہ رکھتاہے۔ ایک مریض جب ہسپتال آتا ہے تو وہ اپنی تکلیف، بے بسی اور اُمید سب کچھ ڈاکٹر کے سپرد کر دیتا ہے۔ اُس اعتماد کو ٹھیس پہنچانا محض پیشہ ورانہ کوتاہی نہیں بلکہ اخلاقی جرم بھی ہے۔ اگر سرکاری ہسپتالوں میں یہی روش برقرار رہی تو غریب آدمی کے لیے علاج ایک اذیت بن جائے گا۔ پھر عوام کا اعتماد سرکاری اداروں سے مکمل طور پر اُٹھ جائے گا اور نجی ہسپتالوں کی مہنگی دیواریں اُن کی مجبوری بن جائیں گی۔ ریاست اگر واقعی فلاحی تصور رکھتی ہے تو اُسے ہسپتالوں میں انسانیت کو واپس لانا ہوگا کیونکہ دوا سے پہلے رویہ علاج کرتا ہے اور مسیحا وہی ہوتا ہے جو مریض کے درد کو محسوس کرے۔قوموں کے ادارے صرف عمارتوں، مشینوں اور بجٹ سے زندہ نہیں رہتے بلکہ انسانیت، احساسِ ذمہ داری اور اخلاقی دیانت سے مضبوط ہوتے ہیں۔ جب معالج مریض کے درد کو محسوس کرنا چھوڑ دے تو دوا بھی اپنی تاثیر کھو دیتی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں انسان دوستی کی بحالی ہی عوامی اعتماد کی اصل ضمانت بن سکتی ہے۔
کالم/ بلاگ

سرکاری کے ہسپتال یا بے حسی کے مراکز؟؟؟

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 5 min read 0 Views

تحریر: رشیداحمدنعیم ریاست کے کسی بھی نظام کا اصل حسن اُس کے اداروں کے کردار سے پہچانا جاتا ہے اور

مزید پڑھیئے
دنیا بھر میں AI تعلیم کا لازمی حصہ بننے لگا
تعلیم

دنیا بھر میں AI تعلیم کا لازمی حصہ بننے لگا

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

لندن(تعلیمی نیوز) ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت یعنی AI مستقبل میں تعلیمی نظام کا اہم ترین حصہ

مزید پڑھیئے
بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی متعارف
تعلیم

بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی متعارف

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

کوئٹہ(تعلیمی نیوز) حکومت بلوچستان نے تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے نئی اصلاحاتی پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیئے
پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نیا قومی منصوبہ تیار
تعلیم

پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نیا قومی منصوبہ تیار

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

اسلام آباد(تعلیمی نیوز) وفاقی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نئے قومی منصوبے پر

مزید پڑھیئے
Apple اور Google کے درمیان AI شراکت داری کا اعلان
ٹیکنالوجی

Apple اور Google کے درمیان AI شراکت داری کا اعلان

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

کیلیفورنیا(ٹیکنالوجی نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Apple نے AI-powered Siri کو مزید جدید بنانے کے لیے Google کے Gemini AI سسٹم

مزید پڑھیئے
AI Data Centers کے لیے TSMC نے Wind Energy کا استعمال بڑھا دیا
ٹیکنالوجی

AI Data Centers کے لیے TSMC نے Wind Energy کا استعمال بڑھا دیا

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

تائی پے(ٹیکنالوجی نیوز) دنیا کی بڑی چپ ساز کمپنی TSMC نے AI Chips کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے باعث Wind

مزید پڑھیئے
خلا میں Data Centers قائم کرنے کی تیاری شروع
ٹیکنالوجی

خلا میں Data Centers قائم کرنے کی تیاری شروع

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

ٹوکیو(ٹیکنالوجی نیوز) ٹیکنالوجی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں Space-based Data Centers حقیقت بن سکتے ہیں جہاں خلا

مزید پڑھیئے
Meta نے AI Chips اور Smart Glasses منصوبے تیز کر دیے
ٹیکنالوجی

Meta نے AI Chips اور Smart Glasses منصوبے تیز کر دیے

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

کیلیفورنیا(ٹیکنالوجی نیوز) سوشل میڈیا کمپنی Meta نے اعلان کیا ہے کہ وہ AI Training اور AI Systems کے لیے خصوصی

مزید پڑھیئے
Samsung نے جدید AI فیچرز کے ساتھ Galaxy S26 متعارف کرا دیا
ٹیکنالوجی

Samsung نے جدید AI فیچرز کے ساتھ Galaxy S26 متعارف کرا دیا

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

سیول(ٹیکنالوجی نیوز) جنوبی کورین کمپنی Samsung نے اپنی نئی Galaxy S26 Series متعارف کرا دی ہے جس میں جدید AI

مزید پڑھیئے
2026 میں AI سے چلنے والے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ
ٹیکنالوجی

2026 میں AI سے چلنے والے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read 0 Views

لندن(ٹیکنالوجی نیوز) سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 کے دوران AI-powered Cyber Attacks میں خطرناک حد تک

مزید پڑھیئے

Posts pagination

  • 1
  • …
  • 19
  • 20
  • 21
  • …
  • 45
📰 آج کا اخبار
26-05-26

26 مئی 2026 کا تازہ ترین شمارہ پڑھنے کیلئے نیچے کلک کریں

بٹن پر کلک کریں

کھیلView All

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز (آج) ہفتہ سے راولپنڈی میں ہوگا
کھیلکرکٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز (آج) ہفتہ سے راولپنڈی میں ہوگا

May 29, 20262 days ago Jahaneimroz 1 min read

راولپنڈی (سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز (آج) ہفتہ سے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری
کھیلکرکٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

May 28, 20263 days ago Jahaneimroz 0 min read
قومی ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کیلئے جاپان روانہ
کھیلکرکٹ

قومی ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کیلئے جاپان روانہ

May 25, 20266 days ago Jahaneimroz 1 min read
کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے
کھیل

کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

May 25, 20266 days ago Jahaneimroz 1 min read

کاروبارہ

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالرز موصول ہوگئے
پاکستانکاروبار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالرز موصول ہوگئے

May 13, 20263 weeks ago Jahaneimroz 1 min read

اسلام آباد(بزنس نیوز)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالرز موصول ہو گئے،اس حوالے سے اسٹیٹ

پاکستان میں پیداہونیوالے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
کاروبار

پاکستان میں پیداہونیوالے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 1 min read
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
کاروبار

برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read
چھوٹے کاروباروں کو ریلیف سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے' اشرف بھٹی
کاروبار

چھوٹے کاروباروں کو ریلیف سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے’ اشرف بھٹی

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read

تعلیم

کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
بلوچستانپاکستانپنجابتعلیمخیبر پختونخواسندھ

کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

May 13, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی)ایکٹ 2026 منظور کر لیا

دنیا بھر میں AI تعلیم کا لازمی حصہ بننے لگا
تعلیم

دنیا بھر میں AI تعلیم کا لازمی حصہ بننے لگا

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read
بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی متعارف
تعلیم

بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی متعارف

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read
پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نیا قومی منصوبہ تیار
تعلیم

پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نیا قومی منصوبہ تیار

May 11, 20263 weeks ago Jahaneimroz 0 min read

ہمارے بارے میں

ایک معتبر اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو ملکی و عالمی خبروں کو بروقت اور مستند انداز میں پیش کرتا ہے۔
یہ جدید ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ ای پیپر کی صورت میں مکمل اخبار آن لائن فراہم کرتا ہے۔
اس کا مقصد عوام کو باخبر رکھنا اور ذمہ دار صحافت کے ذریعے مثبت شعور کو فروغ دینا ہے

Useful Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • TERMS AND CONDITION

گوگل نقشہ

  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • بلوچستان
  • کوئٹہ
  • دنیا
  • امریکہ
  • کاروبار
  • کالم/ بلاگ
  • تعلیم
  • کھیل
  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • ہماری ٹیم
  • آج کا اخبار
Copyright © 2026 جہان امروز. All rights reserved.
Theme: ColorMag Pro by ThemeGrill. Powered by WordPress.